سیدہ زہرا نقوی
-
امن اور ہم آہنگی کیلئے علما، اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کریں، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علماء کرام اپنی دینی اور سماجی مقام کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو امن پسندی اور ہم آہنگی کی ترویج کریں اساتذہ اپنے مقدس پیشے کے ذریعے ملک کے معماروں کے مستقبل کی آبیاری کریں۔
-
ماہ صیام مغفرت و بخشش اور خدا کی قربت پانے کا بہترین مہینہ ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ روزہ انسان کو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا سکھاتا ہے اور تقوی الہی کی ترغیب دیتا ہے روزہ دار صبر اور اطاعت جیسی صفات کا حامل ہوتا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے سالانہ کنونشن کا انعقاد:
امام زمانہ (عج) کا ظہور ہمارے اتحاد پر منحصر ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے امام (عج) کے منتظر تو ہیں، لیکن کیا ہم نے ان کی آمد کے لیے اپنی سرزمین کو تیار کر لیا ہے؟ ہم بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود اب تک امامؑ کے ظہور کے لیے آمادہ نہیں ہوسکے، کیونکہ ہم متحد نہیں ہیں۔
-
یہ درس حسینیت ہی تھا جس نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے قوم میں قربانی اور جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا ، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وطن پر کوئی بھی آنچ آئے تو سب سے پہلے جان ہتھیلی پر لے کر یہی عزداران مظلوم کربلا ملک کے دفاع کی خاطر صف اول میں نظر آئینگے۔
-
ایک ماہ خدا کی رضا کے حصول کیلئے روزہ و عبادات میں بسر کرنے کے بعد عید الفطر امت مسلمہ کیلئے خداوند عالم کا تحفہ ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ افغانستان میں معصوم جانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز واقعے اور فلسطین کے شہیدوں کی یاد میں یہ عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی دعاوں میں فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو یاد رکھیں وطن عزیز کے استحکام و خوشحالی اور کرونا وائرس سے جلد از جلد نجات کے لیے دعا کریں۔
-
تاریخ عالم کا رخ بدلنے میں جن خواتین نے اہم کردار سرانجام دیا ہے ان میں سرفہرست نام بی بی خدیجۃالکبریٰؑ کا ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ملیکۃ العرب جناب خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا ایسی با بصیرت و با معرفت خاتون ہیں جو زمانہ جاہلیت میں بھی آسمانی کتب پر اعتقاد رکھتیں اور خدائے وحدہ لاشریک کی پرستش کرتی تھیں ۔
-
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (رح) ایک عہد شناس اور عہد ساز شاعر تھے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ حکیم الامت علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسولؐ اور با عمل مسلمان تھے یہی وجہ ہے کہ مغربی تہزیب کی ظاہری چمک دمک بھی آپ کو خیرہ نہ کر سکی یہ آپ کا دین اسلام اور پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے والہانہ عشق اور محبت تھا کہ آپ نے مسلمانان عالم کو بھی اس مغرب کے جھوٹے چکا چوند اور باطل نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے اپنے قلم کے ذریعے انقلاب برپا کیا۔
-
امام مہدی (عج) کا ظہور ستمگاروں کی نابودی و مستضعفین کی نجات کا سبب، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما نے کہا کہ امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔
-
یوم قرارداد پاکستان قوم کا اپنے نظریے سے تجدید عہد کا دن ہے، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان ایک عظیم الشان تاریخی دن ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کے جوش و جزبہ اور الگ مملکت کے حصول کے لیے کی گئ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے یوم پاکستان دراصل شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے نظریہ پاکستان جو کہ دراصل نظریہ اسلام ہے اسے زندہ کرنے کا دن ہے۔
-
امام حسین (ع) کی آفاقی شخصیت ان کا بے مثال اور عظیم کردار رہتی دنیا تک تمام حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے، خواہر سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فرزند حیدرؑ و بتولؑ تمام انسانوں کے لیے نجات کی کشتی ہیں اور ہدایت کا چراغ ہیں، امام حسین علیہ سلام نے معرکہ کربلا سجا کر رہتی دنیا تک آنے والی نسلوں کو عزت سے جینے کا راستہ دکھلا دیا۔
-
ماہ شعبان المعظم بے شمار فضیلتوں کا حامل مہینہ ہے، خواہر سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم کے بارے میں ختمی المرتبت حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ شعبان میرا مہینہ ہے پس قرب خداوندی اور سرور کائناتؐ کی محبت میں اس ماہ میں روزے رکھے جائیں مخصوص عبادات اور اذکار بجا لاے جائیں تاکہ ہم معرفت خدا و رسولؐ کی منازل طے کر سکیں۔
-
میرے شہید بابا ایک عظیم مجاہد اور فکر کربلا کے ترجمان تھے جنہوں نے ملک کے گوشے گوشے میں کربلائی و انقلابی فکر کو عام کیا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم و ملت کا درد رکھنے والے، ایک عظیم مسیحا اور انتھک محنت کرنے والی بے مثال شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے ملت کے جوانوں کو عزت اور سربلندی کے ساتھ جینا سکھایا۔
-
پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں دیندار خواتین کا فعال کردار انتہائی اہم ہے، خواہر سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ خواتین پر گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ہمیں اسوہ زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق رہنمائی کرنی ہے۔
-
رہنما ایم ڈبلیو ایم و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے:
پاکستان میں عوامی مقامات پر خواتین کیلئے حجاب کی پابندی کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی
حوزہ/ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حفظان صحت کے ایس او پیز پر عمل ہو سکتا ہے تو دین کے ایس او پیز پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو سکتا، غیر اسلامی طرز عمل نئی نسل کو بے راہ روی کا فروغ دے رہا ہے، مغربی تہذیب و کلچر کو فروغ دینے پر پابندی عائد کی جائے۔
-
ویلنٹائن ڈے، اسلام میں ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
-
رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی بے باک قیادت میں انقلاب اسلامی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کے لیے ڈھارس ہے یہ خط امام خمینی ہے جس پر چلتے ہوے فلسطین و کشمیر کے مظلومین آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔
-
دین اسلام کی بقا جس عظیم ہستی کے مرہون منت ہے وہ ذات دختر رسول خداؐ جناب فاطمۃ الزہرا ؑکی ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ جناب سیدہؑ نے خدا کے نزدیک بلند و بالا رتبہ و مقام کی حامل ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات اور پیچیدہ ترین حالات کو تحمل کیا آپؑ نے خدا کے دین کی خاطر سخت ترین مصائب کا سامنا کیا۔ آپؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں خواتین کے لیے بہترین درس اور اسوہ ہے۔
-
پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بہن بھائی کی تکلیف سے مضطرب ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی ماوں بہنوں کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا جب ان بیش بہا قربانیوں کے صلے میں حکومت ہندوستان کے تسلط سے آزاد ہو کر کشمیر کے مظلومین آزاد فضاوں میں سانس لیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں گے ۔
-
یوم ولادت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) کو پاکستان میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے، سیدہ زہرا نقوی
حوزه/ 20جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو پاکستان میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ یہ مطالبہ مجلس وحدت مسلمین کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں کیا۔
-
سال نو کا آغاز، امن و سلامتی کی دعا سے کریں، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے ہی کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا جسکے نتیجے میں بے شمار قیمیتی جانیں ضائع ہوئیں اور ابھی تک دنیا اس وبا کے تباہ کن اثرات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائی لیکن امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں خداوند عالم کی رحمت سے ہم اس بیماری سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
-
اگر ہم نے قائداعظم کے زریں اقوال کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل کا قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابائے قوم کی مخلصانہ مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوئے۔
-
سانحہ اے پی ایس، ننھے بچوں کی اس عظیم قربانی نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کردیا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ سانحہ کی چھٹی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ درندہ صفت دہشتگرد جو کہ انسانیت کے دشمن ہیں، نے بزدلانہ وار کرکے معصوم بچوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی اور ایسی سفاکیت کا بازار گرم کیا کہ زمین کانپ اٹھی۔
-
معاشرے کی اصلاح اور فلاح کا دار و مدار خواتین کے دیندار اور تربیت یافتہ ہونے پر ہے، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی انتظامی اور تنظیمی آرگنائزنگ کمیٹی کے فرائض محترمہ ثروت عسکری بحیثیت کوآرڈینیٹر اور محترمہ معصومہ ممتاز ڈپٹی کوآرڈینیٹر سرانجام دیں گی۔
-
شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی لازوال شاعری اور حکیمانہ اقوال سے عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کیا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔
-
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت:
ہم مسلمان اپنی جان پر کھیل کر اپنے پیارے نبیؐ کی حرمت کا دفاع کریں گے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ کسی بھی مہذب ملک اور قوم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دوسرے ادیان کے مقدسات کی توہین کرے فرانسیسی میگزین نکسی بھی مہذب ملک اور قوم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دوسرے ادیان کے مقدسات کی توہین کرے فرانسیسی میگزین نے دوبارہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس فعل قبیح کو انجام دے کر مسلمانوں کو رنجیدہ کیا ہےجس پر پوری دنیا کے مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں۔