۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علماء کرام اپنی دینی اور سماجی مقام کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو امن پسندی اور ہم آہنگی کی ترویج کریں اساتذہ اپنے مقدس پیشے کے ذریعے ملک کے معماروں کے مستقبل کی آبیاری کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے علما، اساتذہ اور والدین اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ علماء کرام اپنی دینی اور سماجی مقام کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو امن پسندی اور ہم آہنگی کی ترویج کریں اساتذہ اپنے مقدس پیشے کے ذریعے ملک کے معماروں کے مستقبل کی آبیاری کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اساتذہ سے درخواست کروں گی کہ وہ طلبہ اور طالبات سے امن پسندی اور ہم آہنگی کے موضوعات پر کلاس روم میں گفتگو کرتے رہیں۔

سیدہ زہرا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کریں کہ بچوں میں نفرت، تشدد اور منفی رویوں کا رجحان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کا مستقبل روشن اور پرامن بنا سکتے ہیں، معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ نا آگہانی صورتحال میں اپنے آپ کو مربوط رکھیں اور پُرامن طریقے اور افہام و تفہیم سے متنازعہ صورتحال کو حل کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .