۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 371921
2 ستمبر 2021 - 19:05
خواتین

حوزہ/ اس موقع پر معروف کالم نگار سویرا بتول کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کی کربلا میں خواہران اپنے قلم کے ذریعے سے بہترین کلیدی کردار ادا کرسکتیں ہیں۔آج کی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ اسوہ جناب زینب سلام علیہا پر عمل پیرا ہوں اور اپنے قلم کے ذریعے یزید دوراں کو للکاریں۔

خصوصی رپورٹ: سیدہ زینب زہرا 

حوزہ نیوز ایجنسییکم ستمبر بروز بدھ ارجا نیوز ویب سائیٹ کے متعلق آگاہی کے لیے خواہران کے سیشن کا اہتمام کیا گیا۔سیشن کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا۔نظامت کے فرائض خواہر فاطمہ نے باخوبی انجام دئیے۔عصر حاضر میں خواہران کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ جنگ نرم میں خواہران کے دو مضبوط ہتھیار حجاب اور قلم ہیں۔ان کے استعمال سے آپ آج کی کربلا میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکتیں ہیں۔

خواہر فاطمہ کی جانب سے ارجا نیوز ویب سائیٹ IRJA کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جسے گزشتہ کارکردگی اور موجودہ صورتحال سے مربوط کیاگیا۔

اس موقع پر معروف کالم نگار سویرا بتول کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کی کربلا میں خواہران اپنے قلم کے ذریعے سے بہترین کلیدی کردار ادا کرسکتیں ہیں۔آج کی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ اسوہ جناب زینب سلام علیہا پر عمل پیرا ہوں اور اپنے قلم کے ذریعے یزید دوراں کو للکاریں۔اپنے قلمی سفر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات اور انتھک محنت کے سفر کا بھی ذکر کیا گیا۔

اس موقع پر نئے لکھنے والوں کو تجاویز پیش کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ ایک اچھے لکھاری کہ اہم فرائض میں سے بروقت اور حالات حاضرہ پہ لکھنا بہت ضروری ہے۔لکھنے کے لیے وسیع مطالعہ درکار ہے۔مطالعہ کی عادت کو ضرور اپنائیں اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیے۔

مزید برآں جو اہم تجاویز پیش کی گئی وہ درج ذیل ہیں:
1. ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیئے۔
2. لکھنے کے لئے مطالعہ کا عمل بے حد ضروری ہے۔
3. قلم سے قرطاس پر وہ اتارا جائے جو وقت کی ضرورت ہو۔
 4 . نذر حافی صاحب کے گزشتہ  سیشن " Popular Journalism " کے چند اہم نکات پر بھی گفتگو کی گئ۔
5. لکھنے کے لیے مطالعہ ضروری ہے اور بہترین، معیاری کتب کا انتخاب کیا جائے۔
6.انسان اپنی تحریر سے متولد ہوتا ہے۔
7. انسان اپنے شاہکار سے آشکار ہوتا ہے۔
 8 . نیا، جدید اور موثر لکھنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور مفید آراء پیش کی گئیں۔
سیشن کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .