۳۰ دی ۱۴۰۰ |۱۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 20, 2022
سندھ میں شہدائے مقاومت کی یاد میں سمینار منعقد

حوزہ/اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے یونٹ دربیلو کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ السادات دربیلو ضلع نوشہرو فیروز سندھ میں مدافعان حرم ال حاج شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی مہندس کے حوالے سے خواہران کا سمینار منعقد کیا گیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے یونٹ دربیلو کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ السادات دربیلو ضلع نوشہرو فیروز سندھ میں مدافعان حرم ال حاج شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی مہندس کے حوالے سے خواہران کا سمینار منعقد کیا گیا ۔

سیمینار کے انعقاد میں خصوصی تعاون المعارف ٹی وی شعبہ حیات طیبہ ڈویژن نواب شاہ کی جانب سے شامل تھا ۔ سیمینار کو خواہر ثناء زھرا، خواہر سیدہ ساجدہ رضوی، خواہر شگفتہ بتول، خواہر امہ فروہ اصغریہ خواتین ضلع صدر خواہر نصرت زھرا اور معارف ٹی وی کی مسئول خواہر صائمہ لغاری نے خطاب کیا سیمینار میں شھداء کی یاد میں ترانے پڑھے گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 3 =