حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر ولایتی کا سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت دور حاضر کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ سردار سلیمانی کی حیات اور شہادت دونوں سرچشمہ برکت ہے کہا کہ عراق کے اندر عوام کا بہت بڑا اجتماع عراقی حکومت اور حکومت اسلامی کے حق میں وہ امریکہ کے منہ پر طمانچہ تھا اور اختلافات کے خاتمے کیلئے بہت ضروری تھا۔
انہوں نے قاسم سلیمانی کی تشییع جنازے کو اسلامی تاریخ میں کم نظیر جانتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ نے سرداروں کو شہید کر کے بہت بڑی حماقت کا اعلان کردیا ہے امریکہ چاہتا تھا کہ اس کام سے مقاومتی بلاک کو نقصان پہنچائے اور مقاومت کو ختم کیا جا سکے لیکن ملت اسلامیہ نے پھر سے مقاومت کا مظاہرہ کر کے امریکہ کی نیندیں حرام کردی اور وہ خود بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ شہدائے مقاومت کے شہادت سے پہلے عراق کے اندر صہیونیزم کے خلاف کوئی کارروائی یا نعرہ بازی نہیں ہوتی تھی لیکن یہ سانحہ باعث بنا کہ اب عراق کا شہر شہر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عراق سے نکل جانا چاہیے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہو چکی ہے اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی امریکہ کے نکل جانے کی تاکید کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انہی دنوں میں سوریہ کے صوبہ ادلب کا بہت بڑا ایریا آزاد ہو چکا ہے اور سوریہ کی فوج النصرہ کے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے کچھ ہی دنوں میں انشاءاللہ دہشتگردوں کا صفایا ہوجائے گا
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ پہلے دور میں بھی ڈیل آف سینچری کی طرح معاملات پائے جاتے تھے اور یہ سلسلہ اب تک چلا ارہا ہے آج مسلمان ڈیل آف سینچری کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا ڈیل آف سینچری ایک بزدلانہ کارروائی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسی چیز کا معاملہ کریں حقیقت میں وہ کسی دوسرے کا حق ہے فلسطین کی مختلف تنظیمیں اسکی مخالفت میں متحد ہو چکی ہیں۔
ولایتی : دشمن چاہیے یا نہیں چاہیے ایران کا اثر و رسوخ اسلامی ممالک میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور تہران سے مقاومت کی پٹی چلتی ہے بغداد دمشق بیروت اور فلسطین تک مقاومت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مقاومت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
آخر میں انکا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب کی سیاست ابتداء سے ہی دنیا میں اٹھنے والی اسلامی تحریک اور انکو راہنمائی فراہم کرنے پر موقوف ہے۔

حوزہ/ڈاکٹر ولایتی کا سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے چہلم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت دور حاضر کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے.
-
ہمارا اصلی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے/امریکہ ذلت و خواری کے ساتھ عراق سے نکل جائے گا، امام جمعہ نجف
سرداران اسلام شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المھندس کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید…
-
آیت اللہ علی رضا اعرافی ہندوستان روانہ ہوگئے
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوگئے۔
-
وہابیت آخری سانسں لے رہی ہے/یہ دور اسلامی ممالک کی وحدت کا دور ہے،آیت اللہ اراکی
حوزہ/گذشتہ رات قم مدرسہ امام کاظم میں سردار شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ اراکی…
-
کراچی میں "تکریم شہدائے مقاومت و محافظان حرم اہل بیت (ع)" سمینار منعقد
حوزہ/جامعۃ المصطفی کراچی اور ہئیت علماء امامیہ و آئمہ مساجد اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین ع ٹرسٹ کے تعاون سے تکریم شہدائے مقاومت و محافظین حریم اہل…
-
سندھ میں شہدائے مقاومت کی یاد میں سمینار منعقد
حوزہ/اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے یونٹ دربیلو کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ السادات دربیلو ضلع نوشہرو فیروز سندھ میں مدافعان…
-
شھدائے مقاومت کا اس مقام پر پہنچنا انتخاب الھی تھا،مولانا اشتیاق حسین انجم
حوزہ/جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر، استور کے زیر اہتمام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقاء کی برسی و شہید سردار سلیمانی کی چہلم اور دیگر شہدائے…
-
حرم حضرت معصومہ(س) میں شب شہادت فاطمہ زہرا (س)کے مرکزی پروگرام میں شہدائے مقاومت کو خراج تحسین
حوزہ/شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مرکزی پروگرام کی آخری مجلس میں عظیم شہدائے اسلام سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی…
-
عراق جانے والے ہندوستانی زائرین پر موجود پابندی ہٹانے کا مطالبہ
حوزہ/آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے لکھنؤ میں وزیر دفع جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور عراق جانے والے زائرین پر سے روک…
-
یوم جمہوریہ کے موقع پر "آئین بچاو ملک بچاو" کے عنوان سے حوزہ علمیہ قم میں اجلاس/مکمل رپورٹ
حوزہ/قم میں منعقد اجلاس کے دوران ظلم، بربریت اور آر اس اس کے خلاف نعروں سے ہال گونجتا رہا۔ ہال میں ایسے نعرے گونج رہے تھے جن میں ہندوستان میں مسلمانوں…
-
ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا، سوریہ میں نمایندہ ولی فقیہ
حوزہ/ سوریہ میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور…
-
سیہون شریف میں کانفرنس/امریکہ اور اسرائیل نے پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے، مقریرین
حوزه/شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے شہدائے سیہون کی برسی اور عراق میں امریکی ڈورن حملے میں شہید ہونے والے قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس…
-
ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات
حوزہ/دورہ ایران میں شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی…
آپ کا تبصرہ