۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شہدائے مقاومت

حوزہ/شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مرکزی پروگرام کی آخری مجلس میں عظیم شہدائے اسلام سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا س حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ س کے مرکزی پروگرام کی آخری مجلس میں عظیم شہدائے اسلام سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ہزاروں کے اجتماع میں زائرین کرام نے بی بی دو عالم کا پرسہ دیتے ہوئے شہدائے اسلام سے تجدید عہد کیا اور مقصد قیام فاطمہ زہرا س یعنی ہر دور میں ولایت کے دفاع کا عظم کیا۔
زائرین کے عظیم اجتماع کے دوران شہید سردار حسن قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مھندس سے تجدید عہد کے بینرز لگائے گئے۔ زائرین نے اپنے سینوں پر سلیمانی کے بیجز لگانے کے ساتھ ساتھ "یا فاطمہ زہرا" کی سرخ پٹیاں پیشانیوں پر باندھ کر اولین مدافع ولایت سیده کونین فاطمہ زہرا س سے اس دور میں شہید حسن قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی راہ پر چلتے ہوئے دفاعِ ولایت کا عظم تازه کیا۔

پورے پاکستان سے آئے ہوئے زائرین کرام نے ہزاروں کی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی اور میڈیا پرسنز کو انٹرویو دیتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کی عظمت، خدمات اور ملت تشیع کے عالمی مسائل پر روشنی ڈالی۔


حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ کی جانب سے ایام فاطمیہ کی سہ روزہ مرکزی مجالس سے مولانا سید ضیغم رضوی صاحب نے خطاب کیا اور معروف نوحہ خواں میر حسین میر اور شاہد بلتستانی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .