۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سیرت ثانی زہراء(س) اسوسی ایشن

حوزہ/ ہر دردمند دل ظلم کے خلاف اٹھ کھڑھے ہونے والے جانبازوں کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں جابجا شہدائے مقاومت کی یاد میں تعزیتی نشستیں اس بات کا بیّن ثبوت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شھید سردار حاج قاسم سلیمانی و شھید ابو مھدی مھندس اور دیگر شہدا کی یاد میں دنیا بھر میں تعزیتی جلسے، احتجاجی مظاہرے اور مجالس عزا منعقد ہورہے ہیں اور ہر انصاف پسند انسان امریکہ کی اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرہا ہے۔
 یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں اور حق پسند زندہ دل لوگ کبھی بھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہتے اور وہ سیرت معصومین علیہم السلام کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے ظالموں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے اسی مناسبت سے بعد نماز مغربین پرانی حویلی میں سیرت ثانی زہراءؑ اسو سی ایشن حیدرآباد تلنگانہ کی جانب سے  بھی تعزیتی جلسہ اور مجلس عزاء سیدالشہداءؑ  کا انعقاد عمل میں آیا جس میں حجۃ الاسلام مرزا عسکری علی خاںاور حجۃ الاسلام جواد علی عابدی پھر اس کے بعد ذاکر اہلبیت جانشین آفتاب دکن مولانا حیدر زیدی نےتعزیتی بیانات کے ذریعہ خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کیا اور آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ مدیر حوزۃ الامام القائمؑ نے اپنے منفرد و نایاب انداز خطابت اور بیان سے لوگوں کو مستفیض فرمایا
اس جلسہ تعزیت و مجلس عزاء سیدالشہداءؑ میں ناشر عزاء عالیجناب مہدی صاحب نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

خداوند متعال سے دعا ہیکہ بحق محمد وآل محمد علیہم السلام ھم تمام سے اس قلیل عبادت کو قبول فرمائے اور شہداء کو جوار سرکار سیدالشہداؑ  میں جگہ مرحمت فرمائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .