حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی جلسہ و کانفرنس، امسن فیض آباد میں شھید جنرل قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی مھندس اور دیگر شہداء کے لئے امسن کلاں فیض آباد کے '' نیا امام باڑہ'' میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ و کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی اور اطراف و نواح کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں جہاں مومنین کی کثرت دیکھی گئی وہیں علماء کرام بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور تقریباً تمام علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خصوصی تقریر مولانا وصی حسن خان نے کی۔
خبر کے مطابق اس پروگرام میں شریک علماء میں مولانا محمد علی گوہر، محمد عباس، محمد عامر، سید وزیر حسن، ظفر مہدی اور وصی حسن خان صاحب سر فہرست ہیں.
اس کانفرنس میں امریکہ کی ایران سے دشمنی اور ایران پہ ظلم کو بیان کیا گیا۔ اور امریکہ کے ذریعہ ایران کے بے باک سپاہی اور جنرل قاسم سلیمانی کو دھوکے سے قتل کرنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اطلاع کے مطابق مولانا وزیر حسن نے قاسم سلیمانی کی بے باک خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کے القدس فورس کی کمان سنبھالتے ہوئے داعش سے مقابلہ کرتے رہے اور کربلا و سوریہ میں مزاراتِ مقدسہ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی۔ یہ بھی بتایا کہ قاسم سلیمانی کو جوانی سے ہی شہادت کی بہت تمنا تھی جو انہیں نصیب ہوئی۔
وہیں پر مولانا وصی حسن خان نے کہا کہ حالات چاہے جیسے ہوں ہمیں ظلم کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنی چاہئے اور حق کے راستہ سے ایک لمحہ بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے.
اور یہ آتنک واد آج نئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ چودہ سو سال سے ہے جو طرح طرح سے اہلبیت پر ظلم و ستم کرتے رہے. سب سے پہلا آتنک وادی حملہ رسول اللہ کی بیٹی پر کیا گیا۔ اگر مسلمان اسی وقت ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے تو آج نوبت یہاں تک نہ پہونچتی۔
یہ پروگرام مومنین امسن کلاں کی طرف سے منعقد کیا گیا۔

حوزہ/احتجاجی جلسہ و کانفرنس، امسن فیض آباد میں شھید جنرل قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی مھندس اور دیگر شہداء کے لئے امسن کلاں فیض آباد کے '' نیا امام باڑہ'' میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ و کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.
-
مدرسۂ امام صادق(ع) ممبئی میں "حیات بشریت میں قرآنی نقوش" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
حوزہ/مدرسہ امام صادق علیہ السلام (نئی ممبئی) میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء، فضلاء اور طلاب علوم دینیہ نے شرکت کی۔ اس نششت علمی کے مہمان…
-
یوم جمہوریہ کے موقع پر "آئین بچاو ملک بچاو" کے عنوان سے حوزہ علمیہ قم میں اجلاس/مکمل رپورٹ
حوزہ/قم میں منعقد اجلاس کے دوران ظلم، بربریت اور آر اس اس کے خلاف نعروں سے ہال گونجتا رہا۔ ہال میں ایسے نعرے گونج رہے تھے جن میں ہندوستان میں مسلمانوں…
-
سیرت ثانی زہراء(س) اسوسی ایشن کی جانب سے شہدائے مقاومت کی یاد میں تعزیتی جلسہ
حوزہ/ ہر دردمند دل ظلم کے خلاف اٹھ کھڑھے ہونے والے جانبازوں کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں جابجا شہدائے مقاومت کی یاد میں تعزیتی نشستیں اس بات کا بیّن ثبوت…
-
قم میں مقیم طلاب ہندوستان کی جانب سے شہدائے مقاومت کی یاد میں کانفرنس
حوزہ/شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے نقوش راہ کی عظمت اور انکی شہادت کی یاد میں طلاب ہندوستان کی جانب سے قم المقدسہ میں کانفرنس…
-
عمر کوٹ میں شیعوں پر حملہ،امن و امان اور عزاداروں کی حفاظت کا مطالبہ
حوزہ/ خدا بخش دلوانی میں دشمن اہل بیت کی طرف عاشورہ کی شام کو حملہ کیا گیا جسمیں کافی عزادار زخمی ہوئے۔
-
روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار بیزاری کا دن: مولانا سید محمد حیدر اصفہانی
حوزہ/ انقلابی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہر محاذ اور ہر میدان میں آگے نظر آئیں اور اپنے ملک اور قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں۔
-
متنازعہ شہریت بل کے خلاف قم میں مقیم ہندوستانی طلاب کا احتجاجی جلسہ
حوزہ/ہندوستان بھر کی طرح قم میں بھی متنازعہ شہریت بل کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں مقیم ہندوستانی علماء اور اسکالرز کی جانب سے "تحفظ آئین ہندوستان " کے عنوان…
-
ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا، سوریہ میں نمایندہ ولی فقیہ
حوزہ/ سوریہ میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور…
-
مشہد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہندوستانی اسٹوڈنٹس کا احتجاج
حوزہ/ ایران کے معروف اور مقدس شہر مشہد میں حکومت ہند کے پاس کردہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہندوستانی طلبا نے احتجاج کیا۔
-
دعا اگر وقت پر قبول نہ ہو تو اس میں مصلحت پروردگار ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/حیدرآباد کے قدیم عاشور خانہ عنایت جنگ کی ڈیوڑھی میں حجت الاسلام و المسلمین سید جلال حیدر اور مولانا سید شان حیدر زیدی کے والد مرحوم کی مجلس ترحیم…
-
امریکہ جتنا قاسم سلیمانی کی موجودگی میں ڈرا ہوا نہیں تھا اتنا انہیں شہید کرنے کے بعد ڈرا ہوا نظر آرہا ہے،محسن آشوری
حوزہ/ممبئی کے کرلا ہلاو پل شیعہ جامع مسجد میں جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر انجمن گلشن علی کی طرف سے مجلس ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔
-
ماہ رجب،شعبان و رمضان دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ، مولانا شمشیر علی مختاری
حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے پرنسپل نے کہا کہ رجب و شعبان کی مخصوص تاریخوں میں روزہ رکھنا اور دعا مناجات کی پابندی کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے لئے…
آپ کا تبصرہ