۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عمر کوٹ

حوزہ/ خدا بخش دلوانی میں دشمن اہل بیت کی طرف عاشورہ کی شام کو حملہ کیا گیا جسمیں کافی عزادار زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان بھر میں شھداء کربلا کا پرسہ دینے کے لیے ضلعہ عمر کوٹ میں جلوس عزا منعقد کیا گیا۔ جسمیں تکفیریوں کی طرف سے 9 محرم کو دھمکیاں دی گئی اور پھر گائوں خدا بخش دلوانی میں دشمن اہل بیت کی طرف عاشورہ کی شام کو حملہ کیا گیا جسمیں کافی عزادار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، جو کافلہ عمر کوٹ سے اپنے مرکزی امام بارگاہ امام العصر گائوں خدا بخش دلوانی کی طرف جا رہا تھا،وہاں پر پلی برادر اور چاچڑ برادر کی طرف سے حملہ کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا اسد علی دلوانی نے اعلیٰ عہدہ دار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداروں کی حفاظت کی جائے اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے ختم ہو گئی کربلا کی جنگ؟ ہم تو لڑ رہے ہیں آج بھی یزید کی نسل سے!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .