۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
آغا رضا

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر سید محمد رضا آغا نے ایران عراق جانے والے زائرین کی آمد و رفت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کا نوٹس اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر سید محمد رضا آغا نے ایران عراق جانے والے زائرین کی آمد و رفت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کا نوٹس اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق زیارات کے لئے جانے والے زائرین کو بغیر کسی رکاوٹ کے آنے جانے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر ارباب لیاقت، فرید احمد، شیخ ولایت حسین جعفری اور حاجی غلام حسین اخلاقی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السّلام کی شہادت کے مہینے میں عزاداری کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی مسلک کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ملک میں مذہبی اور لسانی منافرت کی روک تھام کے لئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

آغا رضا نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی قانون نافذ کرنے والے اداروں و حکومت کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .