۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
اوکاڑہ

حوزہ/ بصیرپور ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سالہ قدیمی ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار حسین علوی نے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے علاقے بصیرپور ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سالہ قدیمی ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار حسین علوی نے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وردی میں ملبوس پولیس افسران کا خواتین پر تشدد اور شبیہ زوالجناح کی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جلوس کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کو نوکری سے فوری برخاست کیا جائے۔ورنہ اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ پنجاب میں عزاداری کے خلاف ہونے والے اقدامات پنجاب حکومت کی ایماء پر ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .