۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام،  کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔احتجاج کا آغاز 24مارچ کو چنیوٹ سے کیا جائے گا۔

علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ چنیوٹ میں بالخصوص اور پنجاب میں بالعموم پولیس انتظامیہ عزاداروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال رہی ہے۔تکفیری عناصر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے  پنجاب پولیس ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔مجلس وحدت مسلمین بیلنس کی ہر اس پالیس کو سختی سے مسترد کرتی ہے جس میں ایک پُرامن قوم پر دہشت گردوں کے خلاف بنائے گئے قانون کو لاگو کیا جائے۔عزاداری ہمارا بنیادی آئینی حق اور عبادت ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس سے دور نہیں رکھ سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ کی یکطرفہ کاروائیاں، مجالس و جلوس کے خلاف بلاجواز مقدمات کا بے دریغ اندراج، عزاداروں کو ہراساں کرنا اور مسلکی سیاست کا مقصد ان قوتوں کو خوش کرنا ہے جو قومی سلامتی اور ملکی مفادات کے خلاف ہمیشہ سے سرگرم ہیں۔ محبان وطن اور شر پسندوں کو ایک ہی ترازو میں تولنے کی روش اب ختم کی جائے۔ہم نے اس ملک میں امن کے قیام کے لیے ان گنت قربانیاں دیں ہیں۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے آئینی اختیارات کو ملک و قوم کے منافی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کو دھرنے یا پنجاب حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں بدلنے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .