حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کو جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوگا۔رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
مجلس اعلیٰ کے اراکین قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی ،علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ جواد ہادی اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔
سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق وزارت تعلیم کے ساتھ معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ، مدارس کی رجسٹریشن ،ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم ،اتحاد تنظیمات مدارس کی صوبائی سطح پر تشکیل ،مدارس میں ممبر خواتین و حضرات کی تربیت کے شعبہ کا قیام، وفاق المدارس کے نام کی تبدیلی، دستوری ترامیم اور نئے صدر وفاق المدارس کا ایجنڈے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث 2019ءاور 2020ءمیں وفاق المدارس کے اجلاس منعقد نہیں ہوسکے تھے۔ آخری اجلاس 23مارچ 2018ءکو منعقد ہوا تھا۔