۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ایران کے سفارت خانے کے زیرا ہتمام تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ نشست کا انعقاد

حوزہ/ اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم سید محمد علی حسینی کی طرف سے عید مبعث کی مناسبت سے سفارت خانے میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جب سے ایران میں انقلاب اسلامی رونما ہوا ہے بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے افکار کی روشنی میں ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد رکھنے کے لئے مختلف مناسبتوں مفید پروگرام منعقد ہوتے ہیں یہ پروگرام بھی اس سلسلے کی اک کڑی ہے اور اس حساس موقع پر لائق تحسین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم سید محمد علی حسینی کی طرف سے عید مبعث کی مناسبت سے سفارت خانے میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، وزیر مذہبی امور جناب ڈاکٹر نور الحق قادری، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور مختلف مسالک کے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی اور خطاب کیۓ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں سفیر محترم کا شکریہ ادا کیا حاضرین کو عالم اسلام کی سب سے بڑی عید (عید مبعث) کی مبارکباد دی اور کہا کہ جب سے ایران میں انقلاب اسلامی رونما ہوا ہے بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے افکار کی روشنی میں ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد رکھنے کے لئے مختلف مناسبتوں مفید پروگرام منعقد ہوتے ہیں یہ پروگرام بھی اس سلسلے کی اک کڑی ہے اور اس حساس موقع پر لائق تحسین ہے۔

امام خمینی نے اپنی اس خوبصورت سوچ کے تناظر ہفتہ وحدت اور روز قدس کا اعلان کر کے عملی طور پر اس کام کا آغاز کیا اسی طرح ان کے بعدرہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی اتحاد امت کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے ہمیشہ اپنی گفتگو ، اپنے پیغامات میں اتحاد امت اور تمام مسالک کے مقدسات کے احترام حکم دیا ہے اور رہنمائی فرمائی ہے خصوصا تاکید کے ساتھ وہ بار بار یہ فرماتے ہیں اہل سنت کے مقدسات کا احترام واجب اور لازم ہے اور توہین کرنا شرعاً حرام ہے۔

الحمدللہ پاکستان میں بھی تمام مسالک کے جید علماء کرام اور شخصیات نے اتحاد امت کے لئے بھرپورکردار ادا کیا ہے فرقہ واریت کے عروج میں ملی یکجہتی کونسل کے بنانے میں حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی،حضرت مولانا شاہ احمد نورانی، جناب قاضی حسین احمد رحمتہ ، حضرت مولانا سمیع الحق اور دیگر علماء کرام نے بنیادی کردار ادا کیا ہم ان کو سراہتے ہیں چونکہ اس دور میں اس طرح کا عملی کرداربہت بڑا کارنامہ ہے فرقہ واریت کے اس خطرناک دور میں ملی یکجہتی کونسل کی جدوجہد سے ملک کے اندر ایک استحکام آیااور امن و امان اوراتحاد و وحدت کی فضا قائم ہوئی۔

علامہ عارف واحدی نے تمام حاضرین کو بعثت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتےھوئے کہا کہ بعثت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طاغوتیت،عالمی استکبار و سامراج کے خلاف اور دنیا کے پسے ھوئے اور مظلوم طبقات کی بیداری کے لئے بہت بڑی جدوجہد کا آغاز تھا۔بعثت کے  عظیم مقاصد و اھداف ہمارے لئے محور وحدت ہیں ان کے ذریعےہم عملی طور پر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے امت کی صفوں میں خوشی اور دشمن کی صفوں میں مایوسی پیدا کر سکتے ھیں۔

آخر میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جہاں علمائ کرام کی ذمہ داری ھے کہ اخوت اور امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں وھاں پاکستان اور ایران کی حکومتوں کی بھی اس حوالے سے بڑی ذمہ داری بنتی ھے۔اس محفل میں دونوں ملکوں کے رسمی نمائندے تشریف رکھتے ھیں ھمارا پیغام ھے کہ دونوں برادر،دوست اور ھمسایہ ملک خطے میں استحکام اور امن و امان قائم کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں مسلم اُمّہ اور اسلامی ممالک کو یکجا کرنے اور دشمنوں کی انتشار و افتراق کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کریں،ھم سب آپ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ و تیار ھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .