۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے ، عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 مارچ کو احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کے خلاف مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے کہا کہ شیعہ علما کونسل نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔

انہوں نے اپنے جاری بیان میں واضح کیا کہ عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پنجاب کے مختلف مقامات پر غیر آئینی اور غیر قانونی طورپر پولیس گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کرکے بانیان مجالس کو ہراساں کیا گیا۔ جسے قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر بھی عزاداری کو محدود کرناچاہتے ہیں مگر انہیں مایوسی اور بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تما م مقدمات کو واپس لے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .