۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ دنیا کے ان دو مذہبی رہنمائوں نے ساری دنیا کی سیاسی قیادت کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح آگے بڑھ کر نفر توں کو ختم اور محبت کے پیغام کو عام کیا جاتا ہے۔ ہمارے حکمران اس تاریخی ملاقات سے سبق لیں بین المذاہب ہم آہنگی کیسے پیدا کی جاتی ہے ان مذہبی پیشوائوں سے سیکھیں کہ آج عالم اسلام کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے برجستہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات امن عالم کے لئے بہار کا جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے چھوٹے سے کرائے کے گھر میں جاکر ملاقات کی اور دہشت گردوں کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اور نصرت پر آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا، دنیا کے ان دو مذہبی رہنمائوں نے ساری دنیا کی سیاسی قیادت کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح آگے بڑھ کر نفر توں کو ختم اور محبت کے پیغام کو عام کیا جاتا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کاش ہمارے حکمران اس تاریخی ملاقات سے سبق لیں بین المذاہب ہم آہنگی کیسے پیدا کی جاتی ہے ان مذہبی پیشوائوں سے سیکھیں کہ آج عالم اسلام کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے تا کہ دشمن اسلام پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں وہ ناکام ہو اور یہ جب ہی ممکن ہے جب ہمارے درمیان اتحاد ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .