۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شیخ ذوالفقار علی انصاری

حوزہ/ جس شخص کی زبان سچ بولے اس کا عمل پاکیزہ ہوجاتا ہے، اور جس شخص کی نیت اچھی ہو اس کی روزی میں اضاف ہوجاتا ہے اور جو شخص اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیکی و احسان کرے اس کی عمر بڑھ جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد امام حسن العسکری (ع) اور حسینیہ الزہرا سکردو میں باب الحوائج حضرت امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کی مناسبت سے  مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔  علامہ شیخ ذوالفقار علی انصاری نے امام موسی کاظم اس فرمان(صَدَقَ لِسَانُہُ زَکیٰ عَمَلُہُ وَمَنْ حَسُنَتْ نِیَّتُہُ زِیْدَفِی رِزْقِہِ وَمَنْ حَسُنَ بِرُّہُ بِاَھلہِ زِیْدَفِی عُمْرِہِ") کے زیل میں  گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ جس شخص کی زبان سچ بولے اس کا عمل پاکیزہ ہوجاتا ہے، اور جس شخص کی نیت اچھی ہو اس کی روزی میں اضاف ہوجاتا ہے اور جو شخص اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیکی و احسان کرے اس کی عمر بڑھ جاتی ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ امام علیہ السلام نے اس حدیث کہ پہلے فراز میں ہمیشہ سچ بولنے کی تاکید فرما رہے ہیں ۔اور کامیابی بھی سچوں کو ہی عطا کرتا ہے۔ جیسے کہ مباہلے کے میدان میں سچوں اور جھٹوں کا مقابلہ ہوا اور خدا نے سچوں کو کامیابی عطا کی اور عیسائیوں نے پنحتم پاک کی صادقیت کو تسلیم کیا اور مباہلہ کرنے سے انکار کیا ۔بلکل اسی طرح آج ہمارے عصر میں بہی عیسائیوں کے بڑے پاپ کا حضرت آیت سیستانی کے حضور آ کے عرض ادب کرنا تشیع کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولا اس حدیث کے دوسرے فراز میں فرماتے ہیں :مومن کی نیت ہمیشہ خالص ہونی چاہیے اور دوسروں کے خلاف سازش نہیں کرنا چاہیے یقینا وہ لوگ جو دوسروں کے لیے گھڑا کھودتے ہیں اس میں وہ خود گر جاتےہے۔ اور مولا اس حدیث کے تیسرے فراز میں مومن کو دوسرے بہائیوں  اور خانوادے کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کی تاکید  کی ہے۔اور اس عمل کے پاداش کے طور پر خدا انسان کی عمر میں اصافہ فرماتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .