۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان

حوزہ/ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نے کہا کہ پورے پاکستان باالخصوص سندھ بھر میں زیر سرپرستی حجت الاسلام علامہ حیدر علی جوادی کے کٸی دہاٸیوں سے تعلیم وتربیت کا کام، علمائے حق کے سائے میں درس و تدریس، کے ذریعہ تعلیمات محمد و آل محمد کے مطابق اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے کام کرتی آ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برادر محمد کامران رضا مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نے کہا کہ پورے پاکستان باالخصوص سندھ بھر میں زیر سرپرستی حجت الاسلام علامہ حیدر علی جوادی صاحب کے کٸی دہاٸیوں سے تعلیم وتربیت کا کام، علمائے حق کے سائے میں درس و تدریس، کے ذریعہ تعلیمات محمد و آل محمد کے مطابق اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے کام کرتی آ رہی ہے اور اس سال کو بعنوان " ولایت علی ٔ امین وحدت"کے طور پر منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی کنونشن کے بعد اس وقت پورے سندھ میں ڈویزنل کنوینشن ہو رہے ہیں جس میں ڈویزنل اور اضلاع کے صدور منتخب ہو رہے ہیں۔

مزید بتایا کہ اس وقت تک جن ڈویزنوں کے کنوینشن ہوئے ہیں اور ڈویزنل اور اضلاع کے صدور منتخب ہوئے ہیں ان میں ڈویژن سکھر کے صدر برادر علی حسن اصغری ،ڈویژن دادو کے برادر الھبچایو انقلابی ، ڈویژن شکارپورکے سید الطاف حسین شاہ، ڈویژن میرپور خاص کے ہمت علی مہدوی ،ڈویژن کراچی کے برادر ساجد علی اصغری، اور اضلاع کے صدور میں ،تنظیمی اضلاع میں ضلع میہڑ کے برادر عبدالسلام اصغری، ضلع دادو کےمشعیب اصغری،ضلع سکھر کےبرادر روح اللہ انقلابی، ضلع گھوٹکی کے سید جمن شاہ صاحب،ضلع سجاول وقاص مہدی،ضلع عمرکوٹ برادر محمد رفیق مہدوی، ضلع میرپور خاص محبوب علی جعفری ، کو منتخب کیا گیا ہے۔

آخر میں کہا کہ سندھ بھر کے منتخب نمائندے سالانہ پروگرام کے تحت اپنے اھداف کو حاصل کرنے کیلئے پورا سال علماء کرام کی سرپرستی میں تعلیم و تربیت کا کام جاری رکھینگے۔ تنظیم کی بقایا ڈویژن کے کنوینشن انشاءاللہ اگلے ہفتے میں ہونگے۔

تصویری جھلکیاں:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .