۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد:

حوزہ/ استاد جامعۃ الکوثر اسلام آباد نے کہا کہ دین کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمارے اندر خلق عظیم کے درجے پر فائز نبی اکرم ص کے اخلاق کی جھلک نظر آنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت خاتم الانبیاء، سید الاوصیاء،شمس الضحی، بدر الدجی، رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے ایک بابرکت نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ يہ محفل مسجد الکوثر کی حسین و جمیل فضاوں میں سجائی گئی۔

اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کے طالب علم حافظ محمد حسنین نے حاصل کی۔ بعد از آن حوزہ کے ہنار طالب علم ممتاز حسین و سید رسول رضوی نے حضور عالی مقام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

اس کے بعد جامعہ ھذا کے سیئنر طالب علم محمد آصف توحیدی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فضائل و کمالات پر روشنی ڈالی۔

آخر میں جامعہ کے ممتاز استاد علامہ فدا حسین مطہری نے بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اہمیت اور اہداف اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آج کے مبلغین کو تبلیغ دین میں آنحضرت کی سیرت طیبہ کو اپنانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دین کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمارے اندر خلق عظیم کے درجے پر فائز نبی اکرم ص کے اخلاق کی جھلک نظر آنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .