حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے محمد جواد رضا نے گیا۔برادر علی جعفری نے نعت رسول مقبول پڑھی۔برادر سید حسن زیدی نے اپنے کلام سے مومنین کے قلوب کو معطر کیا۔
پروگرام کے پہلے خطیب جناب حجت الاسلام والمسلمین مشتاق ہیں حکیمی راہنما mwm گلگت بلتستان نےشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
پروگرام دوسرے خطیب جناب حجت السلام والمسلمین ذاکر حسین طاہری استاد حوزہ علمیہ قم نے سیرہ طیبہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو بیان فرمایا اور ذکر فضائل و مصائب محمد و آل محمد علیہم السلام سے دلوں کو منور فرمایا۔پروگرام میں علماء کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعدا نے شرکت فرمائی۔