۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
News ID: 373682
25 اکتوبر 2021 - 13:59
مشہد مقدس میں جشن میلاد صادقین (ع) کا انعقاد

حوزہ/ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد ،مؤسسہ شہید عارف الحسینی کی طرف سے جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاک و ہند کے شعرائے کرام اور منقبت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بمناسبت میلاد مسعود ختمی مرتب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور میلاد مسعود صادق آل محمد علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد ،موسسہ شہید عارف الحسینی کی طرف سے جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاک و ہند کے شعرائے کرام اور منقبت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔

 پروگرام میں علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی پروگرام کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے سیرہ طبیہ صادقین پر بہترین گفتگو فرمائی،نظامت کے فرائض جناب ڈاکتر نیر رضوی نے اور معروف شاعر جناب عاصم زیدی سلطان پوری نے انجام دیا۔

شعرائے کرام میں جناب عاصم زیدی، جناب عمران نقوی، جناب الفت حسین جویا، جناب سید حسن عسکری نقوی، جناب حسنین رضا عابد، جناب حسینن بلتستانی، جناب ذاکر علی اسدی، جناب قمر علی کشمیری، جناب شباب حیدر باجوہ اور جناب عزیز علی اجو بھائی نے اپنے بہترین کلام سے محفل کو منور کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .