۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مشہد المقدس میں میلاد بی بی معصومہ قم و امام علی رضا (ع) کی مناسبت سے پر شکوہ جشن منعقد

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فرازی نیا مدیر دفتر ارتباطات حوزوی آستان قدس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں جو کوئی بھی دور ہونے کے باوجود میری کی زیارت کو آئے تو روز قیامت تین جگہوں پر میں اسکی مدد کرونگا اور قیامت کی حولناکی سے اسے نجات دلاونگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان "موسسہ شہید عارف الحسینی" شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام میلاد مسعود حضرت بی بی معصومہ قم اور شمس الشموس شاہ خراسان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ جشن کرامت منعقد ہوئی۔ جشن میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جسمیں مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فرازی نیا مدیر دفتر ارتباطات حوزوی آستان قدس رضوی تھے۔

تصویری جھلکیاں: مشہد المقدس میں جشن میلاد بی بی معصومہ قم و امام علی رضا (ع)

تفصیلات کے مطابق، جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت سید مجاہد حسین شیرازی نے حاصل کی۔ اسکے بعد بہترین منقبت خواں اور شعرائے کرام نے امام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حجت الاسلام قبلہ الفت حسین جویا اور ڈاکٹر سید نیر عباس رضوی نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کے قلوب کو گرمایا، برادر ذاکر علی اسدی، برادر سید عمران نقوی، برادر قمر علی کشمیری، برادر حسنین عارفی اور برادر سید عارف موسوی نے اپنی بہترین آواز سے خوب داد تحسین حاصل کیئے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فرازی نیا کا اپنے خطاب میں قائد شہید عارف حسین الحسینی سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے جب بھی نماز شب کی توفیق ہوتی ہے تو چالیس مومنین میں انکو یاد کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فرازی نیا نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نےامام رضا علیہ السلام کی زیارت کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں جو کوئی بھی دور ہونے کے باوجود میری کی زیارت کو آئے تو روز قیامت تین جگہوں پر میں اسکی مدد کرونگا اور قیامت کی حولناکی سے اسے نجات دلاونگا، جب لوگوں کے نامۂ اعمال انکے دائیں اور بائیں ہاتھ میں دیئے جائینگے، جب پُل سے گذرنے کا وقت ہوگا، میزان کے وقت میں اسکی شفاعت کرونگا۔ مزید بیان کیا کہ حضرت امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں جو کوئی میرے والد کی طوس میں زیارت کرے گا خدا اسکے گذشتہ و آئندہ گناہوں کو بخش دیتا ہے (آئندہ کے گناہ سے مراد اسکا نفس بلکل پاک ہو جائے گا۔ وہ گناہ کی طرف مائل ہی نہیں ہو گا) 

آخر میں تمام عالم اسلام کی سربلندی کے لئے. انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور پاکستان کے لیے اور اسکی مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئین
 پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب برادر محمد عمران نجمی نے انجام دئیے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .