۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مشہد المقدس؛ میلاد حضرت ولی عصر (عج) کی مناسبت سے "جشن آفتاب عالم تاب" کا انعقاد

حوزہ/ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس، مؤسسہ شہید عارف الحسینی کی طرف سے میلاد حضرت ولی عصر (عج) کی مناسبت سے "جشن آفتاب عالم تاب" کے عنوان سے پر شکوہ محفل و مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد المقدس/ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس، مؤسسہ شہید عارف الحسینی کی طرف سے میلاد حضرت ولی عصر (عج) کی مناسبت سے "جشن آفتاب عالم تاب" کے عنوان سے پر شکوہ محفل و مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید اور حدیث کساء سے کیا گیا جس کی سعادت برادر عمران میرانی نے حاصل کی ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض برادر سید حسن زیدی نے انجام دیئے۔
برادر ڈاکٹر سید نیر رضوی نے اپنے کلام سے آفتاب عالم تاب امام زمان عجل اللہ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔برادر سید عمران نقوی اور برادر قمر علی کشمیری نے اپنی بہترین آواز سے سامعین سے خوب داد تحسین وصول کی۔اسکے علاوہ برادر موسی موسوی و برادر ذاکر اسدی،برادر اصغر مشہدی نے اپنے مخصوص انداز میں محفل کو رونق بخشی۔سید عامر عباس کشمیری نے اپنی بہترین آواز میں اور جناب الفت حسین جویا نے اپنے تازہ کلام سے عقیدت کے پھول نچھاور کئیے۔

آخر میں پروگرام کے خطیب جناب حجۃ الاسلام والمسلمین اسحق جواد صاحب نے غیب امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف میں ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر بہترین فکری گفتگو فرمائی۔

مشہد المقدس؛ میلاد حضرت ولی عصر (عج) کی مناسبت سے "جشن آفتاب عالم تاب" کا انعقاد

مشہد المقدس؛ میلاد حضرت ولی عصر (عج) کی مناسبت سے "جشن آفتاب عالم تاب" کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .