۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن پروگرام مشہد

حوزہ / جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے جشن و افطار کا پروگرام رکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز میں تلاوت کلام مجید کی سعادت محمد جواد رضا نے حاصل کی اور پھر برادر مظہر عباس جوادی نے حدیث کساء پڑھی۔ برادر قمر علی کشمیری نے اپنی بہترین آواز میں نعت رسول مقبول پڑھی۔ معروف شاعر جناب اکبر سرسوی نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنے کلام کا بہترین نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ برادر سید عارف موسوی نے بھی بہترین کلام اور آواز سے داد تحسین حاصل کی۔

پروگرام کے خطیب جناب حجۃ الاسلام علی رضا نقوی تھے جنہوں نے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر خصوصی گفتگو کی۔

دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے روزہ داروں کے لئے ایک پر تکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پروگرام کے آخر میں تمام عالم اسلام خصوصا وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .