۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس

حوزہ/ اصفہان میں تشکل شہید عارف الحسینیؒ نے تشکل عماریون کی مشارکت سے 21 رمضان المبارک بمناسبت شہادت امیرالمومنین، امام علی علیہ السلام کے پر سوز موقع پر مجلس عزاء و افطار کا انتظام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان/ تشکل شہید عارف الحسینیؒ نے تشکل عماریون کی مشارکت سے 21 رمضان المبارک بمناسبت شہادت امیرالمومنین، امام علی علیہ السلام کے پر سوز موقع پر مجلس عزاء و افطار کا انتظام کیا۔

مجلس عزاء کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کا شرف برادر قاری ذیشان حیدر نے حاصل کیا، مجلس عزاء سے خطابت کا شرف برادر حافظ محمد کبریا خان نے حاصل کیا اور فضائل و مصائب امیرالمومنین علیہ السلام سے مومنین کے دلوں کو منور کیا۔

روضہ خوانی کا شرف حجةالاسلام آقای محبی نے حاصل کیا،مجلس عزاء کے بعد نوحہ خوانی و ماتم داری ہوئی جس کا شرف برادر غلام مرتضیٰ نے حاصل کیا۔

ناظم ممبر کے فرائض برادر قاری محسن رضا کشمیری صاحب نے انجام دیئے،نماز مغربین کے بعد افطاری کا انتظام کیا گیا جس میں خوابگاہی برادران (نوریہ، نجفیہ، حکیمیہ) اور متاھلین برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسی طرح خواهران کیلئے برادر غلام عباس عابدی کے گھر میں مجلس عزاء و افطاری کا انتظام کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .