۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تشکل شہید عارف حسینی ۲

حوزہ/ ایران کے شہر اصفہان میں حسینیہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں تشکل شھید عارف حسین الحسینی کی جانب سے 28 رجب المرجب (امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے روانگی) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر اصفہان میں حسینیہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں تشکل شھید عارف حسین الحسینی کی جانب سے 28 رجب المرجب (امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے روانگی) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت قرآن پاک کا شرف برادر محمد صادق حیدری (افغانستان) نے حاصل کیا۔

تلاوت کلام اللہ مجید کے بعد تشکل شہید عارف حسین الحسینی کے سابقہ رکن برادر چراغ علی نقوی نے طلاب کے ساتھ اپنے تجربات پر گفتگو کی۔

مجلس عزا کے خطیب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی صاحب نے اپنے خطاب میں فضائل و مصائب محمد و آل محمد (ص) بیان کئے۔

مجلس عزاء کے اختتام پر پاکستان کے معروف نوحہ خواں جناب قربان جعفری اور منتظر مھدی نے نوحہ خوانی کی اور عزاداران و مومنین میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .