۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تشکل شہید عارف الحسینی اصفہان

حوزہ/ تشکل شہید عارف الحسینی اصفہان کے دسویں سال نو منتخب صدر تشکل برادر سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ کا حلف لے لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تشکل شہید عارف الحسینی اصفہان کے دسویں سال نو منتخب صدر تشکل برادر سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ کا حلف لے لیا۔

نشست کا باقاعدہ آغاز مجلس نظارت کے برادر محسن رضا صاحب کی طرف سے تلاوت دعائے توسل سے ہوا اور مسئول تشکل کی طرف سے مختصر بیان کے بعد کابینہ کا اعلان کیا گیا۔

کابینہ میں فی الحال نائب مسئول کے عہدے پر برادر غلام عباس عابدی صاحب، مسئول امور طلاب برادر حافظ شاہد عباس نقوی صاحب، مسئول امور خانوادہ برادر مسلم عباس صاحب، مسئول امور مالیات برادر علی عباس بھٹی صاحب، مسئول نشر و اشاعت برادر توقیر حسین تقی، اور نمائندہ طلاب خوابگاہی کے عہدے پر برادر محمد عباس گھلو صاحب کو نامزد کیا۔

اور مسئول تشکل نے کابینہ کے ساتھ ساتھ تمام اراکین تشکل سے امسال مکمل توان کے ساتھ بھرپور تعاون کی درخواست کی اور سال بھر میں مختلف کارکردگیوں کی انجام دھی کی خواہش کی طرف اشارہ کیا اور برادر ناصر عباس حسینی صاحب نے دعائے خیر کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .