۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شہید عارف الحسینیؒ فاؤنڈیشن

حوزہ / شہید عارف الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفھان کی طرف سے طلاب حوزہ علمیہ کو فرامین محمد و آل محمد (ص) کو جدید دور کے مطابق عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے کمپیوٹر کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید عارف الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان کی طرف سے طلاب اردو زبان (پاکستان و ہند) کے لئے کمپیوٹر کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کلاسز ہر ہفتہ چار دن (ہفتہ سے منگل تک) منعقد ہوں گی جنہیں عشرۂ محرم الحرام کی تعطیلات کے خلا کو پر کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ان کلاسز میں صدر فاؤنڈیشن برادر سید علی جعفر شمسی صاحب نے استاد کے فرائض ادا کرتے ہوئے ایم ایس ورڈ سے پچھلے دروس کے مطالب کی دہرائی کے بعد انسرٹ ٹیب اور ڈیزائن ٹیب کی تدریس کی۔

قابل ذکر ہے کہ اربعین حسینیؒ کی چھٹیوں کے پیش نظر اگلے ہفتے بھی ان شاء اللہ پے در پے ان کلاسز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .