۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن عارف حسینی

حوزہ/ اس نشست میں مسئول تشکل برادر سید شمسی نے اپنی کابینہ اور تشکل کا تعارف کروایا اور کہا تشکل شہید عارف حسینی، نظریہ، قیادت و ولایت فقیہ پر کاربند لوگوں کا تشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشکل شھید عارف حسین الحسینیؒ اصفهان برادر سید علی جعفر شمسی کی دبیر مجلس نظارت برادر محسن رضا کشمیری اور اپنی کابینہ کے ساتھ خوابگاہ مدرسہ نجفیہ میں طلاب جدید و اراکین تشکل کے ہمراہ مدرسہ نجفیہ میں نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس جلسہ میں مسئول تشکل برادر سید شمسی صاحب نے اپنی کابینہ اور تشکل کا تعارف کروایا اور کہا تشکل شہید عارف نظریہ قیادت و ولایت فقیہ پر کاربند لوگوں کا تشکل ہے.

یہ نشست برادر حسن رضا بہشتی کی طرف سے تلاوت کلام پاک کے بعد جدید طلاب کے تعارف سے شروع ہوئی اور انکی مشکلات کے حل کی یقین دہانی اور بعض برادران جن کے دفتری امور نامکمل تھے ان کو مسئول تشکل کی طرف سے تاکید کرتے ہوئے اختتام کی طرف لے جایا گیا اس دوران برادر محسن رضا کشمیری و برادر غلام عباس عابدی نے بھی تشکل کے اغراض و مقاصد و فوائد رکنیت تشکل پر سیر حاصل گفتگو کی.

آخر میں برادر محسن رضا کشمیری کے پھوپھا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس نشست کے اختتام میں تشکل کے معزز رکن برادر طالب عباس موحدی نے دعائے خیر کی...

شرکاء میں کابینہ سے نائب مسئول برادر غلام عباس عابدی، مسؤول مالیات برادر علی عباس بھٹی، مسئول امور طلاب برادر حافظ شاہد عباس نقوی، معاون مسئول برادر سید محمد مسخر نقوی اور معزز اراکین میں سے برادر خضر عباس کھور، برادر نعیم رضا سولنگی، برادر طالب عباس موحدی و دیگران موجود تھے۔

اس نشست کو برادر سید مسخر نقوی نے تصاویر میں قید کیا۔

واضح رہے کہ تشکل شہید عارف نظریہ قیادت و ولایت فقیہ پر کاربند لوگوں کا تشکل ہے اور مسئول تشکل برادر سید علی جعفر شمسی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .