۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجمع علماء و واعظین پوروانچل

حوزہ/ یوں تو اقلیتوں بالخصوص شیعوں پر ظلم و ستم کی تاریخ بہت پرانی ہے مگر عصر حاضر میں پاکستان،افغانستان و سعودی عرب وغیرہ جیسے مسلمان ملکوں میں شیعہ قوم کی نسل کشی کا جو بھیانک اور خوفناک سلسلہ چل پڑا ہے وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے جمہوریت کے دور میں حد درجہ تشویشناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ( اتر پردیش) ہندوستان/ یوں تو اقلیتوں بالخصوص شیعوں پر ظلم و ستم کی تاریخ بہت پرانی ہے مگر عصر حاضر میں پاکستان،افغانستان و سعودی عرب وغیرہ جیسے مسلمان ملکوں میں شیعہ قوم کی نسل کشی کا جو بھیانک اور خوفناک سلسلہ چل پڑا ہے وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے جمہوریت کے دور میں حد درجہ تشویشناک ہے۔

ان ملکوں میں شیعہ قوم کے افراد نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں نہ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں ،نہ سڑکوں اور بازاروں میں ۔چن چن کر شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اور صورت حال یہ ہے کہ وہاں کی حکومتیں شیعوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ابھی پاکستان کے سانحہ پشاور اور افغانستان کے سانحہ قندوز وغیرہ میں شہید ہونے والوں کے غم میں مجلس و ماتم ،رونا پیٹنا اور ایصال ثواب وغیرہ کا سلسلہ جاری ہی ہے کہ سعودی وہابی حکام نے شیعہ اکثریتی علاقے الاحساء اور قطیف کےاور یمن کے قریب۴۳؍ بے گناہ شیعوں سمیت ایک دن میں ۸۱؍افراد کے سر قلم کر دئیے جن کا جرم وہابی حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینا اور آل سعود کے جرائم کے لئے آواز اٹھانا تھا۔جھوٹے اور بے بنیاد الزامات میں پھنسا کر شیعوں کی نسل کشی سعودی وہابی حکومت کی خطر ناک سازش ہے جو کسی پر مخفی نہیں ہے۔

اور تازہ خبروں کے مطابق آج کچھ ہی دیر قبل پاکستان میں کراچی کے انچولی میں معروف سماجی و مذہبی سرگرم کارکن سید سلمان حیدر رضوی جنرل سکریٹری انجمن پاسبان عزا کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے گولی مار شہید کردیا گیا۔خداوند عالم تمام شیداء کو جنت میں بلند درجات عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے ۔آمین۔

ان خیالات کا اظہار مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان کے اراکین مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املومبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا محمد محسن جونپوری پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا منہال رضا قمی استاد جامعہ حیدریہ خیر آباد مئو،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شکار پور بلند شہر، مولانا مہدی حسن واعظ جلال پوری،مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور امبیڈکر نگر، مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پورامبیڈکر نگر،،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج دہلی،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو،مولانا نسیم الحسن استاد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو،مولانا مظاہر انور مدرس اعلیٰ مدرسہ امامیہ املو ،مولانا غلام باقر خان رنّو جونپور استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا مرغوب عالم عسکری استاد جامعہ ایمانیہ ناصریہ جونپور،مولانا سید ذوالفقار حیدر امام جمعہ و جما عت شیولی اعظم گڑھ،مولانا مظفر نقی معروفی پیشنماز مسجد آل نبی ؐ حسینی باغ مبارکپور،مولانارضوان المعروفی پورہ معروف مئو،مولانا ثقلین حیدر صدرالافاضل سمند پور ی ،مولانا عون محمد املوی نجفی، مولانا محمد اعظم املوی قمی،مولانا محمد شاہد ریاضی مبارکپوری ،مولانا محمد مہدی املوی قمی ،مولانا محمد اسلم معروفی،مولانا سید یاسین حسین عابدی غازی پوری ،مولانا ناظم علی صدرالافاضل کوپاگنجی نے اخبار کے لئے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم بین الاقوامی حقوق انسانی کے اداروں سے پاکستان و افغانستان و سعودی عرب وغیرہ جیسے نام نہاد مسلمان ملکوں میںظلم و ناانصافی،ڈہشت گردی اور مذہبی تعصب کے شکار ہونے والے شیعہ قوم کے لئے تحفظ و سالمیت فراہم کرانے کا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اور اپنے ملک عزیز ہندوستان کی حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان ملکوں کی حکومتوں پر دباؤ ڈالے کہ وہاں کے شیعوں کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے ۔نیز اپنے ملک ہندوستان کی حکومت سے مودبانہ و پر خلوص اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان و افغانستان وغیرہ میں شیعوں پر ہو رہے ناانصافی وغیر انسانی سلوک اور قتل و غارتگری و نسل کشی کےبڑھتے ہوئے واقعات و سانحات کے پیش نظر شہریت ترمیمی بل سی اے اے( CAA) میں شیعہ سماج کا نام بھی شامل کر لیا جائے۔

محتاج دعا
حجۃالاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ
رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل،ہندوستان
تاریخ : ۱۳؍مارچ ۲۰۲۲ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .