۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سبط محمد

حوزہ/ حق کی بات کرنے والوں کا سرقلم کرنا انسانی اسلامی اور اخلاقی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار آل سعود کے مجرمانہ حرکات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیرنے قطیف سعودی عرب میں 81 معصوم شہریوں کو سر قلم کرنے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی عیاشی مغرب پرستی اور امریکی غلامی کے تمام حدوں کو پار کرچکے ہیں جنہوں نے سرزمین امن اور سرزمین مقدس کو شرپسندانہ اور عیاشانہ گستاخانہ حرکتوں سے آلودہ کرکے مسلمانان عالم کے جذبات مجروح کئے ہیں ۔

سبط محمد شبیرنے کہا کہ حق کی بات کرنے والوں کا سرقلم کرنا انسانی اسلامی اور اخلاقی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار آل سعود کے مجرمانہ حرکات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ آل سعود یہودیت کے تصاویر میں رنگ بھرنے میں سرگرم عمل ہے اور خطے میں اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنی ظالمانہ پالیسیوں سے حق کی آواز کو دبا نہیں سکتے ہیں نہ ہی غیور ملت کو ڈرا اور دھمکا سکتے ہیں انہوں نے شہدا کے ورثا کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے شہدا کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .