حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکریٹری تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا صفی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں سعودی حکام کی جانب سے 40بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم
بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
انتہائی غم انگیز اور افسوس ناک اطلاع موصول ہوئی کہ اسلام و انسانیت دشمن آل سعود نے 12 مارچ 2022 کو 81 لوگوں کو قتل کر دیا، جنمیں قطیف کے 41 سالکین مسلک حسینی کو فقط اس جرم میں قتل کر دیا گیا کہ یہ حق پرست اور پاسبان حق تھے۔
آل سعود کے درندےیہود اور اپنے اجداد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مبلغین حق کو ذبح کر رہے ہیں اور اپنے جرم کو چھپانے کے لئے شہداء کو دہشت گرد کا نام دے رہے ہیں جس طرح یزید پلید نے امام حسین علیہ السلام کو خارجی کہہ کر انکے قتل کا جواز پیدا کیا تھا۔
دنیا کے انسانی حقوق کی پاسبانی کے نام سے قائم ادارے حتی کہ جانوروں کے حقوق کی پاسبانی کرنے والوں کا سکوت حیرت انگیز اور اس سے زیادہ حیرت انگیز عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ہے۔
ہم راہ حق کے راہیوں کی مظلومانہ شہادت پر سوگوار ہیں اور اپنے مولا و آقا حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف اور عالم تشیع خصوصا شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے انکے علوئے درجات، پسماندگان کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔
وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠
عنقریب ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کس جانب پلٹائے جائیں گے۔
سوگوار
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب