حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، است آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر مولانا صفی حیدر زیدی کا تعزیتی پیغام جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسمہ تعالیٰ
انتہائی غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الطباطبائی الحکیم رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے رحلت فرمائی ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
آپ عراق کے ایک نامور دینی ، علمی،سیاسی خاندان،خاندان حکیم کی انتہائی نمایاں شخصیت تھے۔ اس خاندان کی دینی ،علمی،جہادی اورسیاسی خدمات نہ فقط عراق بلکہ پوری دنیا پر محیط ہیں۔
آپ نجف اشرف کے چار مراجع کرام میں سے ایک ہیں جنہوں نے ظالم بعثی حکومت میں بھی مظلوم عراقی عوام خصوصا ملت جعفریہ کی ہدایت و کفالت فرمائی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کو تحفظ اور فروغ عطا کیا۔ بعثی دور کے بعد عراق اور دنیا کے دیگر ممالک میں آپ کی دینی، مذہبی، علمی اور ثقافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
آپ کی رحلت ایک عظیم دینی اور علمی خسارہ ہے۔ ہم اس عظیم سانحہ پر سوگوار ہیں اور اپنے مولا و آقا حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف، علماء اعلام ،مراجع کرام ، خانوادۂ حکیم اورجملہ پسماندگان و وابستگان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں ۔
بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ اپنی خاص رحمت نازل فرمائے اور اولیائے کرام کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین
والسلام
مولانا سید صٖفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ، ہند