حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حضرت علامہ سید ریاض الحکیم کی قیادت میں مرحوم مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم (قدس سره) کے خانوادے کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران، مرجع عالیقدر نے مرحوم مرجع (قدس سرہ) کی علمی خدمات اور حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عالمی سطح پر اسلام کے لیے کی جانے والی انکی اہم کوششوں کو یاد کیا۔
یہ ملاقات ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں علمی خاندانوں کے درمیان معمول کے مطابق ہونے والی زیارتوں اور ملاقاتوں کا حصہ تھی، جو نجف اشرف میں ہر سال ہوتی ہیں۔
مہمانوں نے مرجع عالی قدر کی صحت کے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا فرمائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
آپ کا تبصرہ