اتوار 27 اپریل 2025 - 15:11
حجت الاسلام مولانا سید عابد رضا نقوی کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عابد رضا نقوی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عابد رضا نقوی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مولانا سید عابد رضا نقوی نے آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کی صحت و عافیت کے متعلق دریافت کیا اور ان کی درازی عمر، سلامتی اور مزید توفیقات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کینیڈا کے مومنین کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں سلام پیش کیا اور عرض کیا کہ کینیڈا میں خطبات کے دوران آپ کا ذکرِ خیر ہوتا ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے معزز مہمان اور کینیڈا کے مومنین کے لیے دعا فرمائی اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha