جمعرات 25 دسمبر 2025 - 10:38
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے حجۃ الاسلام سید مرید حسین نقوی کی ملاقات

حوزہ/ مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ڈنمارک سے تشریف لائے حجۃ الاسلام مولانا سید مرید حسین نقوی نے نجفِ اشرف میں مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ڈنمارک سے تشریف لائے حجۃ الاسلام مولانا سید مرید حسین نقوی نے نجفِ اشرف میں مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے یورپ میں مقیم مومنینِ کرام کے حالات دریافت کیے اور وہاں دینی، سماجی اور تبلیغی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مرجعِ تقلید نے مولانا سید مرید حسین نقوی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں ان خدمات کی قبولیت اور مزید توفیقِ کے لیے دعا فرمائی۔

اس موقع پر یورپ میں بسنے والے شیعہ مومنین کو درپیش دینی و سماجی چیلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ دینی شناخت کے تحفظ اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha