۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حوزات علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت وعظمت اور قرآن اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : آپ کا وجود مبارک پورے عالم تشیع کے لیے بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالخصوص باعث برکت و رحمت اور برصغیر پاک و ہند کے لیے باعث فخر ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے وجود مبارک کو تمام شیعان پاکستان کے لیے باعث برکت قرار دیتے ہوئے،آپ کے طول عمر ،صحت و سلامتی اور تمام شیعان عالم کے حفظ و امان کے لیے دعا فرمائی۔

نیز اس ملاقات میں نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ مولانا سید مرید حسین ،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا کرم علی حیدری اور سید مہدی حسن نقوی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .