حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، نجف اشرف کی مرجع آیت اللہ بشیر نجفی کے نمائندہ حجت الاسلام سید ناجی عطوی نے صور میں شیخ حسن عبداللہ مفتی آف صور اور جبل عامل (جنوبی لبنان کے شہر) سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں الخضرا مذہبی کمپلیکس کے ڈائریکٹر شیخ علی عبداللہ اور جبل آمل میں "امل" تحریک کے ثقافتی منیجر شیخ ربیع قبیسی اور صور کی متعدد دینی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس ملاقات میں غزہ میں اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملوں، منظم قتل و غارت گری اور عام شہریوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔
شیخ عبداللہ نے آیت اللہ بشیر نجفی کی صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا: جنوب، لبنان اور فلسطین میں ہمارے لوگوں کو کئی مصائب و مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر لبنان میں جنوب کے دیہاتوں اور شہروں سے نقل مکانی کا مسئلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی پائپ لائن جو آئے روز صیہونی حملوں کی زد میں رہتی ہے، اس سلسلہ میں ان کی خاص توجہ اور دعاؤں پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
News ID: 396553
11 فروری 2024 - 10:36
- پرنٹ
حوزہ / حجت الاسلام سید ناجی عطوی نے دار الفتوی جعفری صور میں شیخ حسن عبداللہ مفتی آف صور اور جبل عامل سے ملاقات کی ہے۔