۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
یونیفل

حوزہ/ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) نےصہیونی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) نےصہیونی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، یونیفل نے لبنان پر ناجائز صیہونی حکومت کے حملوں کو پریشان کن قرار دیا ہے، ان کے مطابق اسرائیل کے یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

صیہونیوں نے جمعرات کی صبح جنوبی لبنان کے علاقے النبطیه پر حملہ کیا، صیہونیوں کے ان حملوں میں 11 لبنانی شہری شہید ہوئے۔، لبنان کے الصوانه علاقے پر بھی بدھ کو صیہونیوں نے حملہ کیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد شہید ہوئے تھے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) کے ترجمان آندرے تنتی نے کہا کہ صیہونیوں کی طرف سے لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کیے جانے والے حملے تشویشناک ہیں، یہ حملے عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صیہونی حملوں سے لبنان کے ہزاروں عام لوگوں کی روزی روٹی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق ایسے حملے جن میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ یقینی طور پر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں، غاصب صیہونی حکومت کے پرتشدد اقدامات کے جواب میں لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .