حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کی فتح یقینی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں خطے بالخصوص غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کو آخرکار فتح حاصل ہوگی۔ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی ٰسید علی خامنہ ای کی طرف سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کو سراہا، حسن نصر اللہ نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت غزہ کے بحران میں انتہائی سنگین اسٹریٹجک بحران میں پھنسی ہوئی ہے، وہ جنگ میں اپنا ایک مقصد بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ضرور فتح یاب ہو گا۔