بیروت
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ گئے / ہر مشکل حالات میں لبنان کے ساتھ ہیں
حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ کر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا: ہم نے ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مقاومت کا ساتھ دیا ہے اور آیندہ بھی ہر مشکل حالات میں ان کے ساتھ رہیں گے۔
-
لبنان کے زخمیوں سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹوں کی ملاقات
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندہ کے طور پر ان کے بیٹے، تہران آنے والے لبنان کے زخمیوں اور لبنان کے مجاہدوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔
-
شہید نصراللہ سے وفاداری امت کی وحدت اور اس کے تحفظ کی ضمانت ہے: امام جمعہ بیروت
حوزہ/ امام جمعہ بیروت حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے اپنے خطاب میں کہا: سید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحے اور آخری قطرہ خون تک مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں خالصانہ کوشش کی، اور اسی راہ میں شہادت کا اعزاز پایا، ان کی زندگی جہاد، مضبوط موقف اور عادلانہ مقاصد کے دفاع کے حوالے سے ایک نمونہ تھی۔
-
حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری:
سید المقاومہ کی شہادت نے عالم اسلام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
حوزہ/ حجت الاسلام مولانا کوثر علی جعفری نے سید مقاومت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید المقاومہ، مظلومین کی آواز، یار و یاور مقام معظم رہبری، مجاہد فی سبیل اللہ، مستضعفین جہاں کے دلوں کی دھڑکن، حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر نے عالم اسلام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور سب کے دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
-
اہل بیت فاؤنڈیشن کولکتہ کے نائب صدر کا آقا سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/اہل بیت فاؤنڈیشن کولکتہ کے نائب صدر سید تقی عباس رضوی نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آقا سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت عالم اسلام کے با ایمان، بیدار مغز افراد خاص کر ہم سب شیعانِ حیدر کرار کے لئے بہت بڑا اندوہناک سانحہ ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر کا تعزیتی پیغام؛
شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلٰی درجے پر فائز ہو گئے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید حسن موسوی صفوی نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ المناک شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مراجعین کرام، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت عالیہ تعزیت پیش کی ہے۔
-
نئی دہلی؛ جنرل سکریٹری واعظین و مفکرین بورڈ کا سید مقاومت کی شہادت پر اظہارِ غم
حوزہ/ واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سکریٹری خطیبِ اسلامی سید قمر عباس قنبر نقوی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصر اللّٰہ کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید کی شہادت، ملٙتِ اسلامیہ، مظلومینِ عالم اور دنیائے انسانیت کے لیے عظیم خسارہ ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تعزیتی پیغام:
شہید سید حسن نصر اللہ لشکرِ شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین باکستان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سردار لشکر سید حسن نصراللہ کی دلسوز شہادت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقام معظم رہبری، مراجع عظام، علمائے مجاہدین، ملت شجاع لبنان اور فلسطین سمیت تمام مستضعفین و مظلومین جہان اور عالم اسلام کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
-
بیروت میں طوفان الاقصیٰ کے بعد درپیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ بیروت میں طوفان الاقصیٰ کے بعد درپیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں علمائے کرام کی موجودگی میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی لبنان میں مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ سے ملاقات
حوزہ/سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بیروت میں انٹرنیشنل سپورٹ آف مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدر سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
لبنان میں متعدد صحافیوں کی ڈاکٹر شفقت شیرازی سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد قومی خود مختاری، آزاد خارجہ پالیسی، آئین کی بالا دستی، اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تحفظ جیسے رہنما اصولوں پر مبنی ہے۔
-
جیت صرف فلسطینیوں کی ہوگی:حسن نصراللہ
حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کی فتح یقینی ہے۔
-
علمائے بیروت نے سعودی عرب میں 3 شیعہ نوجوانوں کی پھانسی کی مذمت کی
حوزہ/ بیروت علماء بورڈ نے سعودی میں اتوار کو 3 نوجوانوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے کہا کہ ان نوجوانوں نے صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کیا تھا جو کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ پرسکون زندگی کزاریں اور اس سلسلے میں اپنے حقوق کا مطالبہ کریں۔
-
حجاب انسانیت کی علامت اور پہچان ہے: امام جمعہ بیروت
حوزہ/ بیروت کے امام جمعہ نے واضح کیا: ہماری بچیوں کو یقین ہے کہ خدا نے انہیں اس لئے پردے کا حکم نہیں دیا تا کہ انہیں محدود کر دیا جائے، بلکہ ہماری بچیاں اس لئے حجاب کرتی ہیں کیوں کہ یہ حجاب انسانیت کی علامت ہے اور وہ اسی انسانیت کے ساتھ معاشرے میں اپنی پہچان بنانا چاہتی ہیں۔
-
حزب اللہ کی دھمکی کے بعد اسرائیل بیک فٹ پر
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کےڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقت تک کریش گیس فیلڈ میں انویسٹمنٹ نہیں کرسکتی جب تک لبنان اپنے سمندری وسائل حاصل نہیں کرلیتا اور لبنانی حق کےلئے بھیک مانگنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔
-
جمعیت وفاق اسلامی بحرین:
شیخ الزین وحدت و تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے
حوزہ/ جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے مسلم علماء کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
-
دفتر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے شام کے مختلف مقامات پر عوامی خدمت جاری
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔