حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں میں حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پہلی برسی کے چند روزہ مراسم کا آغاز ہو گیا ہے، جو 25 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق برسی کی اس تقریب میں اعلی ایرانی عہدیدار بھی شریک ہوں گے جن میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی تقریب میں شرکت کے لیے ہفتے کو لبنان روانہ ہوں گے۔
اس سلسلہ میں لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ علی لاریجانی ہفتے کو لبنان پہنچیں گے اور سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے اصلی مراسم ہفتہ 27 ستمبر 2025ء کے روز منعقد ہوں گے۔ جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔









آپ کا تبصرہ