اتوار 28 ستمبر 2025 - 13:02
شہید سید حسن نصر اللہ کا راستہ اور مکتب آج بھی زندہ ہے

حوزہ / شہید سید حسن نصراللہ کا راستہ اور مکتب آج بھی زندہ ہے اور اپنے پیروکاروں کو حرکت، مجاہدہ اور ترقی کی طرف لے جا رہا ہے اور بے شک حزب اللہ کا ہاتھ صہیونیستوں کے گریبان سے کبھی نہیں چھوٹے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں تمام افراد کو اس شہید سرافراز کی برسی کے اجتماعات میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔ اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قال رسولُ اللّه صلی‌الله‌علیه‌وآله: فَوقَ کُلِّ ذِی بِرٍّ بِرٌّ حتّی یُقتَلَ الرجُلُ فی سبیلِ اللّه، فإذا قُتِلَ فی سبیلِ اللّه فلیسَ فَوقَهُ بِرٌّ.

ہم شہیدِ کبیر، مجاہدِ اسلام حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کی شہادت کی برسی پر اس عظیم سپاہیِ اسلام کو یاد کرتے ہیں اور تمام باایمان عوام کو اس شہیدِ ولایت مدار اور مجاہدت کے نمونے کی پہلی برسی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

وہ عالمِ مجاہد امت مسلمہ کا ایک قیمتی خزانہ تھا جس سے سب کو آگاہ ہونا چاہیے اور اس کے فیض سے مستفید ہونا چاہیے۔

شہید سید حسن نصراللہ نے برسوں انقلابی تدبیر اور عقلانیت کے ساتھ لبنان کی سیاسی قیادت اور خطے میں مقاومتی محاذ کی رہبری کی اور حزب اللہ کو عوام اور دنیا کے آزاد انسانوں کے ساتھ ایک ناقابل شکست رشتہ میں جوڑ دیا۔

آج بھی حزب اللہ لبنان اپنی داخلی استحکام اور بے نظیر اقتدار کے ساتھ قائم ہے اور ایمان، معنویت، عقلانیت اور مجاہدت کے وہ ثمرات جو اس شہید کی میراث ہیں، بدستور حزب اللہ کے ہر رکن میں جاری و ساری ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم شہید سید حسن نصراللہ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ لبنان کے دیگر شہداء جیسے شہید سید ہاشم صفی الدین، شہید شیخ نبیل قاووق، شہید عباس نیلفروشان اور دیگر کمانڈروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ:

اگرچہ شہید نصراللہ نے برسوں کی جدوجہد کے بعد عظیم سعادتِ شہادت حاصل کی - رزقنا الله إن‌شاءالله - لیکن ان کی جدائی کا غم کبھی کم نہیں ہوگا اور صہیونیستوں کے خلاف انتقام کی آگ اب بھی مجاہدوں کے دلوں میں دہک رہی ہے۔

شہید سید حسن نصراللہ کا راستہ اور مکتب آج بھی زندہ ہے اور اپنے پیروکاروں کو حرکت، مجاہدت اور ترقی کی طرف لے جا رہا ہے اور یقیناً حزب اللہ کا ہاتھ صہیونیستوں کے گریبان سے کبھی نہیں چھوٹے گا۔

والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha