جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کیا
حوزہ/ جامعہ مدرسین کی جنرل اسمبلی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تمام ایرانی قوم کو اس انقلابی اور سیاسی فرض کو ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے اور جناب ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، جو کہ ایک مخلص اور مجاہد انسان ہیں ، سرباز ولایت ہیں اور بین الاقوامی میدان میں کافی تجربہ کار ہیں، شہید خدمت کے دوست اور حامی ہیں اور آیت اللہ شاہد رئیسی کی کامیاب حکومت کا تسلسل ہیں، لہذا جامعہ مدرسین ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
-
پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے خون اور جان کا تحفظ کریں، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
حوزہ / جامعہ مدرسین نے اپنے بیانیہ میں پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہوئے دردناک سانحہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خون اور جان کا تحفظ کریں اور انہیں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑدیں۔
-
شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے جہاد کے تمام پہلوؤں پر عمل کیا، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے لفظ جہاد کی تشریح کرتے ہوئے کہا: جہاد کے تین پہلو ہیں: جہاد دفاعی، جہاد بالنفس اور ثقافتی جہاد۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے جہاد کے ان تینوں شعبوں پر عمل کیا۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ منتخب
حوزہ / آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین کی کثرت آراء سے اس ادارہ کے سربراہ منتخب ہو گئے۔
-
چیرمین جنرل اسمبلی جامعہ مدرسین قم:
صدی کی ڈیل دین اسلام سے خیانت ہے، حجت الاسلام احمد فرخفال
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے کہا کہ ہمیں دینی اقدار کے اصولوں کی بنا پر، ان لوگوں کی فریاد سننا ہوگی جو اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے گھروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، استکبار جہاں کے اس اقدام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا علامہ نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام کے ذریعے حجت الاسلام سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔