حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عارضی امام جمعہ، حجتالاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے خطبۂ جمعہ میں شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کو ایک عظیم عوامی ریفرنڈم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ ایک ایسی شخصیت تھے کہ ان کی ایک تقریر ہی صہیونیوں کو بے بس کر دیتی تھی، اور ان کا خون ان کے اسلحے سے زیادہ اثر رکھے گا۔
تہران کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے حجتالاسلام صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے تقویٰ، قرآن اور اخلاقی فضائل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے، اور ہمیں اس کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان صرف عبادات کا مہینہ نہیں، بلکہ رذائل سے نجات اور حقوق العباد کی ادائیگی کا بھی بہترین موقع ہے۔
اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں، انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت اور ان کی تدفین میں عوام کی غیر معمولی شرکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی تشییع جنازہ نے حزب اللہ کی مضبوطی اور عوامی حمایت کو مزید اجاگر کیا۔
خطیب نماز جمعہ نے حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کی تقریر کو بھی جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ حزب اللہ کسی ایک فرد پر منحصر نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور عوامی تحریک ہے۔









آپ کا تبصرہ