ہفتہ 1 مارچ 2025 - 09:21
حرم حضرت معصومہؑ میں چار مختلف اوقات میں ترتیل خوانی کی محافل کا انعقاد

حوزہ/ ماہ رمضان المبارک کے دوران حرم حضرت معصومہؑ میں چار مختلف اوقات میں ترتیل خوانی کی محافل منعقد ہوں گی، جن میں خواتین اور زائرین کے لئے خصوصی قرآنی محافل شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ رمضان المبارک کے دوران حرم حضرت معصومہؑ میں چار مختلف اوقات میں ترتیل خوانی کی محافل منعقد ہوں گی، جن میں خواتین اور زائرین کے لئے خصوصی قرآنی محافل شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ماہ رمضان المبارک کے دوران حرم حضرت معصومہؑ میں چار مختلف اوقات میں ترتیل خوانی کی محافل منعقد ہوں گی، جن میں خواتین اور زائرین کے لئے خصوصی قرآنی محافل شامل ہیں۔

ان بابرکت قرآنی محافل کا آغاز روزانہ صبح 10 بجے خواتین کے لیے مخصوص ترتیل خوانی سے ہوگا، جو نجمہ خاتونؑ ہال میں منعقد کی جائے گی۔ تمام خواتین کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، عمومی ترتیل خوانی کا سلسلہ ہر روز دوپہر 1:45 بجے سے امام خمینیؒ ہال میں شروع ہوگا، جہاں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج ابو القاسم دولابی منتخب آیات کی تفسیر بیان کریں گے۔ یہ نشست سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی اور اسے چینل 3 پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تیسری محفل، جو قرآنی حلقوں کی صورت میں ہوگی، روزانہ سہ پہر 3 بجے شبستان امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی، جہاں قرآنی اساتذہ حاضرین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

رات 8:30 بجے ہونے والی آخری نشست کو فیملی کے ساتھ ترتیل خوانی کا عنوان دیا گیا ہے، جس میں نوجوان حضرات اور فیملیز بھرپور شرکت کر سکیں گے۔ یہ نشست بھی امام خمینیؒ ہال میں منعقد ہوگی۔

یہ تمام محافل ماہ رمضان کے دوران روزانہ منعقد ہوں گی، تاکہ زائرین کو قرآن سے قریب ہونے اور اس کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع ملے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha