پیر 10 مارچ 2025 - 18:12
جامع مسجد تحسین گنج لکھنؤ میں پہلی بار دورۂ قرآن مجید کا انعقاد

حوزہ/ ماہِ رمضان کی برکتوں سے مستفید ہونے کے لیے جامع مسجد تحسین گنج، لکھنؤ میں ماہ خدا کتاب خدا کے ساتھ کے عنوان سے پہلی بار دورۂ قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس بابرکت محفل میں روزانہ ایک پارہ کی تلاوت کی جاتی ہے، جس کے آغاز میں متعلقہ پارے کا مختصر تعارف بھی پیش کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ ماہِ رمضان کی برکتوں سے مستفید ہونے کے لیے جامع مسجد تحسین گنج، لکھنؤ میں ماہ خدا کتاب خدا کے ساتھ کے عنوان سے پہلی بار دورۂ قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس بابرکت محفل میں روزانہ ایک پارہ کی تلاوت کی جاتی ہے، جس کے آغاز میں متعلقہ پارے کا مختصر تعارف بھی پیش کیا جاتا ہے۔

یہ روحانی پروگرام دارالقرآن سیدہ سلطانہ تنزیل اکیڈمی، سجاد باغ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جو روزانہ شام 4 بجے سے 5 بجے تک جاری رہتا ہے۔ اس دورۂ قرآن کی خصوصیت یہ ہے کہ ممتاز قاری حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن محمد (ایران) کی زیرِ نگرانی تلاوت کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے کا آغاز پہلی رمضان المبارک سے ہوا اور ان شاء اللہ آخری رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ اس بابرکت محفل کی روح پرور تلاوت کو حسینی چینل، شان عزائے لکھنؤ اور ولایت ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد گھروں میں بیٹھ کر بھی ثواب حاصل کر سکیں۔

افتتاحی تقریب میں لکھنؤ اور اطراف کے مومنین کے ساتھ ساتھ متعدد علمائے کرام نے بھی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دارالقرآن سیدہ سلطانہ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن معروفی (لندن) اور ممبئی سے تشریف لائے استاد حوزہ علمیہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد رضا صاحب قبلہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

منتظمین کی جانب سے مومنین شہر سے گزارش کی گئی ہے کہ اس بزمِ نور میں شرکت فرما کر ماہِ خدا میں کتابِ خدا سے فیض حاصل کریں۔

آرگنائزر: دارالقرآن سیدہ سلطانہ (تنزیل اکیڈمی)، سجاد باغ، لکھنؤ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha