حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "دین اور ہم" شارٹ ٹرم ریلیجیس کلاسز کا سلسلہ بر قرار ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی الماس ہال کے لیول 2 میں درس دے رہے استاد مولانا سید حسنین باقری نے طلباء کو ماہ رمضان المبارک کی فضائل اور اہمیت سے روشناس کرتے ہوئے فرمایا: رمضان کا مہینہ رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مسلمانوں کی مختلف ذاتی اور معاشرتی ذمداریاں ہیں۔ ذاتی ذمداریاں جیسے روزہ رکھنا، نماز پڑھنا قرآن کی تلاوت، خدا سے راز و نیاز؛ وہیں دوسری طرف کچھ معاشرتی ذمداریاں جیسے صدقہ دینا، مومنین کا اطعام ، افطار کرانا بھی ہمارے کاندھوں پر عائد ہوتی ہیں۔
یہ کلاسز کا ہدف دین کے بنسبت جوانوں کی بصیرت افزائی اور ذمہ داریوں پر عمل کی طرف ترغیب دلانے پر مرکوز ہے۔ یہ کلاسز شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں۔ الماس ہال میں دو کلاسز، گولڈن پیلیس میں دو کلاسز، باغ سکینہ(س) مہتاب باغ میں ایک اور ملن ہال میں ایک کلاس برگزار کی جا رہی ہیں،جو لوگ ان كلاسز میں شركت كے خواہاں ہیں وہ بہ عنوان اسٹودنٹ یا مہمان، كلاسز میں حصہ لے سكتے ہیں۔ یہ کلاسز عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے کیے جاتے ہیں اور حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،جامعۃ الزہراء (س)، تنزیل اکیڈمی ، اور طہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں - غور طلب ہے کے یہ کلاسز کا نواں دور ہے-









آپ کا تبصرہ