اتوار 30 مارچ 2025 - 15:41
"دین اور ہم" کے نویں دور میں 200 طلباء و طالبات نے امتحان دیا، تقسیم انعامات ، 4 اپریل کو  

حوزہ/ شہر لکھنؤ میں اس سال بھی عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے مختصر مدت کے مذہبی کورس "دین اور ہم" کے عنوان سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کلاسیں منعقد ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ٫ 30 مارچ: شہر لکھنؤ میں اس سال بھی عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے مختصر مدت کے مذہبی کورس "دین اور ہم" کے عنوان سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کلاسیں منعقد ہوئیں۔ عین الحیات ٹرسٹ کے عوامی رابطہ افسر نے بتایا کہ چھ مختلف مقامات پر یہ کلاسیں منعقد کی گئی تھیں۔ ان کلاسوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے انرولمنٹ کے ذریعے اپنی دلچسپی اور پذیرائی کا ثبوت دیا۔ "دین اور ہم" کے نویں دور میں 350 میں سے 200 طلباء و طالبات امتحان دینے کے قابل پائے گئے جنہوں نے امتحان دیا۔

گولڈن پیلس، وکٹوریہ سٹریٹ میں مولانا علی عباس خان صاحب کے زیرِ نگرانی ایڈوانس کلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صرف وہی طلباء و طالبات شامل ہو سکے جو پہلے لیول-1 اور لیول-2 مکمل کر چکے تھے۔ 4 اپریل کو انعامات کی تقسیم کا پروگرام رات 8:00 بجے سے گولڈن پیلس، وکٹوریہ سٹریٹ، لکھنؤ میں منعقد کیا جائے گا۔

کلاسز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ "لیول-1" کے عنوان سے تین مقامات پر کلاسیں منعقد ہوئیں۔ الماس میرج ہال، نیپئر روڈ، حسین آباد میں مولانا موسیٰ رضا صاحب، درگاہ حضرت عباس (ع) روڈ پر واقع "ملن میرج ہال" میں مولانا عقیل عباس معروفی صاحب، اور باغِ سکینہ میں واقع مہتاب باغ میں مولانا مشاہد عالم رضوی صاحب نوجوانوں کو تعلیم دے رہے تھے۔ "لیول-2" کے عنوان سے الماس میرج ہال، نیپئر روڈ، حسین آباد میں مولانا حسنین باقری صاحب نوجوانوں کو تعلیم دے رہے تھے۔ جبکہ امام زمانہ (عج ) اور ہم کلاس کے عنوان سے گولڈن پیلس، وکٹوریہ سٹریٹ میں مولانا علی عباس خان صاحب نوجوانوں کو درس دے رہے تھے۔ یہ تمام کلاسیں 28 فروری سے روزانہ رات 8.30 سے 9.30 بجے تک جاری رہیں۔

یہ کلاسیں عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں، اور اس سال حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، تنزیل اکیڈمی، جماعت الزہرا اور طه فاؤنڈیشن کے تعاون سے انجام دے گے ۔ واضح رہے کہ یہ کلاسیں 2012 میں شروع ہوے تھے اور اس سال ان کلاسز کا نواں دور تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha