اتوار 4 جنوری 2026 - 16:31
جامعۃ الزہرا (س) میں سطح چار کے مختلف تعلیمی شعبوں میں داخلہ کا اعلان

حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) نے تعلیمی سال 2025-2026ء کے لیے سطح چار میں پیش کیے جانے والے مختلف تعلیمی شعبوں کی تفصیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سطح چار (لیول فور) حوزوی تعلیم کی اعلیٰ ترین سطحوں میں سے ایک ہے جو خواتین طالبات کے لیے ترتیب دی گئی ہے اور اس کا مقصد ان کی علمی، تحقیقی اور تخصصی صلاحیتوں کی پرورش ہے۔

جامعۃ الزہرا (س) / الزہرا (س) یونیورسٹی کے مطابق اس سطح میں داخلہ امتحان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سطح میں حصولِ تعلیم کی خواہشمند امیدوار مقررہ ضوابط کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ سطح چار کو ایک مکمل علمی و تحقیقی پروگرام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں درسی تعلیم کے ساتھ تحقیقی رسالہ بھی شامل ہے۔

اس سطح پر درج ذیل تعلیمی شعبوں کا اعلان کیا گیا ہے: عربی ادب، تاریخ و سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تفسیر تطبیقی، فقہِ خانوادہ، فلسفہ تعلیم و تربیت تطبیقی، کلامِ اسلامی، حکمتِ متعالیہ اور مطالعاتِ اسلامی-اجتماعی خانوادہ۔

نظامِ تعلیم نیم سالیاتی اور واحدی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے اور تمام کلاسز حضوری طور پر منعقد ہوں گی۔ اس تعلیمی مرحلے کا دورانیہ کم از کم آٹھ اور زیادہ سے زیادہ بارہ نیم سال پر مشتمل ہے۔ مجموعی طور پر اس سطح میں مشترکہ دروس، تخصصی دروس اور ایک تحقیقی رسالہ شامل ہو گا۔

جامعۃ الزہرا (س) میں سطح چار کے مختلف تعلیمی شعبوں میں داخلہ کا اعلان

اس تعلیمی ڈھانچے میں کل 80 واحد/یونٹس کے لیے مشترکہ کورسز کے 20 واحد (فقہ اور اصول فقہ)، خصوصی کورسز کے 40 واحد اور علمی مقالہ کے 20 واحد شامل ہیں۔

یہ کورس حضوری طور پر ایران کے شہر قم میں منعقد ہو گا اور کلاسوں میں باقاعدہ حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔

لیول 4 میں داخلہ کا امتحان ایرانی صوبائی مراکز منجملہ آذربائیجان مغربی، اردبیل، ایلام، چہارمحال و بختیاری، قزوین، کردستان، کہگیلویہ، بویر احمد اور مرکزی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔

امتحان کی تاریخ 28 فرودین 1405 شمسی بمطابق 17 اپریل 2026ء بروز جمعہ صبح 10 بجے مقرر ہے اور امیدواروں کا ایک گھنٹہ پہلے امتحان کی جگہ پر پہنچنا ضروری ہو گا۔

جامعۃ الزہرا (س) کے مسئولین کے مطابق اس تعلیمی پروگرام کا مقصد خواتین طالبات کو اعلیٰ سطح کے دینی محقق، مدرس اور فکری رہنما کے طور پر تیار کرنا ہے تاکہ وہ علمی اور سماجی میدان میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سطح میں حصولِ تعلیم کی خواہشمند امیدوار مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ https://paziresh.jz.ac.ir کو وزٹ کریں اور اپنی مطلوبہ تعلیمی سطح کے لیے رجسٹریشن کتابچے کا مطالعہ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • عرفانہ بشیر IN 06:58 - 2026/01/05
    سلام من هم دوست دارم در این مدرسه ثبت نام کنم اما متاسفانه ثبت نامم انجام نمیشه.